کمٹہ 4/ مارچ (ایس او نیوز) یہاں کے ہنیمت کراس پر ہوئی دو بائکوں کی ٹکر میں ایک بائک سوار بہت بری طرح زخمی ہوگیا جس کی شناخت روی امبیگ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔جسے فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ روی کمٹہ کے کڈلے کا رہنے والا ہے۔
حادثے کے فوری بعد پولس موقع پر پہنچی اور دونوں بائکوں کو کنارے کرتے ہوئے سڑک کو سواریوں کے لئے صاف کیا۔ پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔